شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

دبئی:شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کردیے گئے ہیں ۔ آئی سی سی نے اپریل کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیاہے۔ 

آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم اور نمیبیا کے گیرہارڈ ایراسمس کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز میں شاہین آفریدی کو 8 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں