بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، مزید 5 افراد جاں بحق، فصلیں تباہ، کسان پریشان

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، مزید 5 افراد جاں بحق، فصلیں تباہ، کسان پریشان

اسلام آباد :   بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑی تباہی۔24گھنٹے میں مزید5افرادجاں بحق، 2ہفتے میں21 افرادجان سےگئے۔  بارش اور سیلاب سے متاثرہ 14افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق بارشوں سے 25مکانات کو مکمل ، ایک ہزار 910  مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔مانسہرہ میں اوگی کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق  ہو گئے۔صحبت پور میں  آسمانی بجلی گرنےسے18 بھیڑ بکریاں ہلاک  ہوئیں

قلعہ سیف اللہ میں ژالہ باری سے گندم اورٹماٹرکی فصل تباہ ہوگئی ۔کروڑوں کانقصان ہوا ۔جھل مگسی میں  آسمانی بجلی گرنےسےگندم کی فصل راکھ کاڈھیربن گئی

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں  بھی  بادل برسے ۔ گندم اور دیگر تیار فصلوں کو نقصان، کسان پریشان  ہیں۔پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں 29اپریل تک بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی  کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بارشوں کے  پیش نظر  ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ طوفانی بارشوں سے پہلے تمام پیشگی اقدامات  یقینی بنائے جائیں۔   نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا ۔ متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ خود  فیلڈ میں موجود رہنے کی بھی ہدایت کی۔

 دوسری طرف کراچی  میں سورج آنکھیں دکھانے لگا۔درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری  ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اپریل تک  بارشیں ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں