سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام 

سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام 

لاہور:شہر لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ٹائر سکریپ کی کنسائمنٹ کلیئرنس کی آڑ میں کروڑوں مالیت کی الیکٹرانک و کپڑے کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔


کڑوروں مالیت کی سمگل شدہ اشیاء کے کنٹینرز عرب امارات سے کراچی لائے گئے   بعدازاں کراچی پورٹ سے لاہور میں 7 کنٹینرز کو ٹائر سکریپ کی طور پر کنسائمنٹ کلیئرنس کرنے کی کوشش کی گئی ۔ٹائر سکریپ کی کنسائمنٹ کلیئرنس کی آڑ میں کروڑوں مالیت کی الیکٹرانک و کپڑے کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا۔


چیف کلکٹر آف کسٹمز اپریمنٹ سنٹرل پنجاب  کی ہدایت پر کنٹینرز کی چیکنگ کی۔ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران 7 کنٹینرز میں  قیمتی موبائل فونز ، لیپ ٹاپ آرٹیفیشل جیولری سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئی۔

 وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی پالیسی کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے کنٹینرز ضبط کر لیے گئے اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا باقائدہ آغاز کر دیاگیا ہے۔