جسٹس محسن اختر اور جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل

جسٹس محسن اختر اور جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئرجج جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس بابرستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ججوں کی جانب سے لکھے گئے خطوط کے بعد توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دو الگ الگ لارجر بینچز تشکیل دے دیے گئے۔

 
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو لارجر بینچ تشکیل دے دیے ہیں جو جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابرستار کے معاملے پر الگ الگ سماعت کریں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

  

جسٹس بابر ستار کے خط پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور سردار اعجاز اسحاق خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کل دونوں کیسز کی کاز لسٹ جاری ہوگی اور سماعت کے لیے مقرر کر دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں