ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،6 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،6 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز  نے دو   بڑی کارروائیاں  کی ہیں جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ایک دہشتگرد انعام اللہ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

مصنف کے بارے میں