اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کینیڈا کو  4-5 سے شکست دے کر نا قابل شکست، فائنل کے قریب پہنچ گیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کینیڈا کو  4-5 سے شکست دے کر نا قابل شکست، فائنل کے قریب پہنچ گیا


لاہور: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اب تک ناقابل شکست رہا، آج یونٹ کے  چوتھے میچ میں کینیڈا کو  4-5 سے شکست دے کر فائنل کے قریب پہنچ گیا۔

پاکستان نے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ  کینیڈا کے خلاف درمیان میچ  4-5 کے گول سےجیت لیا۔

پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور چار میچوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

کینیڈا نے پہلے 17 منٹ میں 2-0 کی برتری حاصل کر کے پاکستان کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ تاہم گرین شرٹس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ 5-4 سے جیت لیا۔

پہلے کواٹر میں کینیڈا نے گول اسکور کر کے برتری حاصل کی ،دوسرے کواٹر میں کینیڈا نے ایک اور جبکہ پاکستان نے دو گول اسکور کیے تاہم ہاف ٹائم پر   میچ دو دو گول سے برابر رہا۔تیسرے کواٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اوپر تلے تین گول اسکور کیے۔ 


گرین شرٹس کی جانب سے  ابو بکر نے دو جبکہ رانا عبدالوحید، لیاقت ارشد اور  غضنفر  علی نے ایک ایک  بار بال کو جال میں پہنچایا۔

کینیڈا کی جانب سے شان ڈیوس نے دو دو گول کیے جبکہ ہربیر سندھو اور اوجوت بٹر نے ایک ایک اسکور کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان  کی   فتح کے بعد  10 پوائنٹس ہیں ، اور پوائنٹس  ٹیبل پر  پہلی پوزیشن پر   موجود ہے ۔اگر جاپان آج بعد میں ملائیشیا کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان اور جاپان دونوں سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیں گے۔

 قومی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف  جمعہ کو کھیلے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور جاپان کا میچ 1-1 سے برابر رہا اور سابق کھلاڑی نے آخری منٹ میں برابری کا گول کیا۔اس سے قبل پاکستان نے اتوار کو اپنے دوسرے میچ میں کوریا کو یک طرفہ مقابلے میں 4-0 سے شکست دی تھی۔دریں اثنا، پاکستان نے ہفتے کے روز ابوبکر محمود کی طرف سے آخری منٹ کے فاتح کے ساتھ ملائیشیا کو شکست دی۔

مصنف کے بارے میں