پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 2025 میں مدعو نہ کرنے پر تشویش

پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 2025 میں مدعو نہ کرنے پر تشویش

ایپوہ: 2025 کے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو مدعو نہ کرنے پر ہاکی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گزشتہ برس پاکستان نے اس ایونٹ کا فائنل کھیلا اور سلور میڈل حاصل کیا تھا، جس کے بعد انہیں حکومتی سطح پر پذیرائی ملی تھی۔

تاہم، اس سال 22 نومبر سے ایپوہ میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ پی ایچ ایف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں اس ایونٹ کے لیے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ، حیران کن طور پر جاپانی ٹیم، جو گزشتہ برس فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیل کر گولڈ میڈل جیتی تھی، اس سال کے ایونٹ میں شامل نہیں ہے۔ اس سال کے ایونٹ میں بیلجیئم، کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں مدعو کی گئی ہیں۔