سانحہ 9 مئی کو ایک سال گزر گیا، مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

سانحہ 9 مئی کو ایک سال گزر گیا، مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کردینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کردینے والا دِن ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی دردہے، نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لئے کوئی عزت وشرافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ وعدہ ہے ارض پاک، عظیم شہدا، اُن کے ورثااور قوم سے ، 9 مئی پھر کبھی نہیں۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔

مصنف کے بارے میں