سی این جی صارفین کےلیے  بری خبر، سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ 

سی این جی صارفین کےلیے  بری خبر، سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ 

لاہور، کراچی :سی این جی صارفین کےلیے  بری خبر ہے کہ  سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ  کردیاگیا ہے۔ سی این جی صارفین پرسپلائی ویلیوکے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی جبکہ ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد،گوجرخان جبکہ ریجن ٹو سندھ اورپنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔

مصنف کے بارے میں