اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر نافذ 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سولر صارفین کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست منظور ہونے کے بعد کیا گیا۔
صدر مملکت نے سولر جی ایس ٹی سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے پاس بھیج دیا۔ صدر نے ہدایت دی کہ وفاقی ٹیکس محتسب اس معاملے کی تفصیلی جانچ کرے۔
واضح رہے کہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس کے بعد سولر صارفین پر ٹیکس نافذ کیا گیا تھا۔ اس ٹیکس کی وجہ سے صارفین کو بھاری ادائیگیاں کرنی پڑ رہی تھیں، جس پر شدید تشویش ظاہر کی گئی تھی۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا حکم جاری کیا تھا، تاہم صدر مملکت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست منظور ہونے کے بعد ٹیکس کے نفاذ پر دوبارہ غور اور سماعت کا حکم دیا گیا۔