کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے،عدلیہ کو افراد کے بجائے سسٹم کے تابع ہونا پڑے گا:جسٹس منصور علی شاہ

کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے،عدلیہ کو افراد کے بجائے سسٹم کے تابع ہونا پڑے گا:جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ  کاکہنا ہےکہ  عدلیہ کو افراد کے بجائے سسٹم کے تابع ہونا پڑے گا۔اسلام آباد میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عدلیہ کو افراد کے بجائے سسٹم کے تابع ہونا پڑے گا۔ان کاکہنا تھا کہ  عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق کے لیے بڑی خدمات ہیں، عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں آج مستقبل کی بات کروں گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہ ہماری عدالتی تاریخ قابل فخر نہیں، ہمیں اپنے ادارے میں اصلاحات کرنا ہوں گی،ایسا بھی نہیں کہ عدالتی نظام نہیں چل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اعلیٰ عدلیہ میں روز 4 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، نچلی عدالتوں میں روز ایک ہزار کیس فائل وہ رہے ہیں، عالمی سطح پر 10 لاکھ افراد پر 90 جج ہوتے ہیں، ہمارے یہاں 10 لاکھ افراد پر 13 ججز ہیں، ہمیں 90 ہزار ججز چاہییں، برازیل میں سب سے زیادہ بجٹ عدلیہ کا ہے، فوج کا دوسرا نمبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے، آئین کے مطابق عدلیہ بالکل ازاد ہونی چاہیے۔ عدلیہ میں کرپشن کومکمل ختم ہوناچاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جو جج ڈیلیورنہیں کرتااسےنکال باہرکرناچاہیے، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے، کیس مینجمٹ سسٹم بہت ضروری ہے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ یہ کیس فلاں کے جج پاس لگا دو۔

مصنف کے بارے میں