نوٹیفکیشن نہ ہوتا تو جنرل باجوہ نے مارشل لا لگانے کی تیاری کر رکھی تھی: فواد چودھری کا بغیر ثبوت الزام 

نوٹیفکیشن نہ ہوتا تو جنرل باجوہ نے مارشل لا لگانے کی تیاری کر رکھی تھی: فواد چودھری کا بغیر ثبوت الزام 
سورس: File

لاہور : ترجمان تحریک انصاف فواد نے الزام لگایا ہے کہ نوٹیفکیشن نہ ہوتا تو جنرل باجوہ نے مارشل لا لگانے کی مکمل تیاریاں کر رکھی تھیں۔  عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تقرری پر صدر مملکت کو دستخط کرنے کا کہہ کر مارشل لا کا راستہ روکا۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ  موجودہ حکومت نے جنرل باجوہ کے ساتھ لڑائی بنائی تاکہ مارشل لاء لگوایا جاسکے۔ عمران خان کی وجہ سے مارشل لاء نہیں لگا ورنہ حکومت نے پوری کوشش کی۔جنرل باجوہ نے آؤٹ آف وے جاکر عمران خان کی مدد کی لیکن نقصان بھی پہنچایا۔ 

صدر علوی کی عمران خان سے نئے آرمی چیف کیخلاف کوئی بیان یا ٹوئٹ نہ کرنے کی درخواست سے متعلق سوال پر فواد چودھری نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ان کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

اعظم سواتی، شہباز گل اور کچھ صحافیوں کے ساتھ جو ہوا اس سے تلخیوں میں اضافہ ہوا۔ سیاسی کارکنوں کے ساتھ ایسے سلوک پر عمران خان بہت ناراض ہیں۔  جنرل باجوہ کے ہم پر جتنے احسانات تھے تقریباً اتنا ہی انہوں نے ہمیں نقصان پہنچایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ الیکشن کیلیے تیار نہیں ہیں البتہ ملک میں طویل مدت کے لیے ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت الیکشن پر بات کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

مصنف کے بارے میں