پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت نہیں ہونی چاہیے،انہوں نے کچھ اچھے کام کیے لیکن کافر رہ کر آپ جنت حاصل نہیں کرسکتے: شبلی فراز 

پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت نہیں ہونی چاہیے،انہوں نے کچھ اچھے کام کیے لیکن کافر رہ کر آپ جنت حاصل نہیں کرسکتے: شبلی فراز 
سورس: File

پشاور  (عالم زیب) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی مغفرت کے لیے دعا نہیں ہونی چاہیے۔ مشرف نے پارلیمان کو توڑا اور جہموریت پر شب خون مارا۔ اس کے لئے طیارے کیوں بیجھے جارہے ہیں۔ مشرف نے کچھ اچھے کام بھی کیے ہیں لیکن کافر رہ کر آپ جنت حاصل نہیں کرسکتے۔ 

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر سیاسی حکمت عملی ترتیب دی۔ اپنے دو حکومتوں کو قربان کردیا ہے۔ہم مسلط کردہ لوگوں کی نیت ٹھیک نہیں اسلئے تو ہم پشاور اور لاہور ہائی کورٹ گئے۔ اگر انتخابات نہیں ہوتے تو پھر آرٹیکل 6 لگے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم تو آئین و قانونی کی حکمرانی کے لئے عدالت آئے ہیں۔نا اہل حکومت کو لاکر معیشت کا بیڑا عرق کردیا گیا۔موجودہ نااہل حکومت میں کوئی اہلیت نہیں حکومت چلانے کی۔ کرپشن حد سے بڑھ گیا ہے حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہے۔ہم الیکشن کے انتظار میں ہے اس کے بعد گرفتاریاں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ ڈالا۔جا رہا ہے جو کمزور حکومت کی نشانی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ایسے کریں کہ عوام پر بوجھ نہ پڑے۔موجودہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے یہ معاہدہ نہیں کر سکتی۔عمران خان اکھیلا پورے قوم جنگ لڑ رہا ہے۔گورنرکے حوالے سے سوال پر  شبلی فراز کا کہنا تھا غلام علی اور گورنر میرا منہ مت کھلوائے۔ 

مصنف کے بارے میں