الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو جرمانے کرنے سلسلہ جاری

 الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو جرمانے کرنے سلسلہ جاری
سورس: file

فیصل آباد:  الیکشن کمیشن کی جانب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو جرمانے کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فیصل آباد میں 22 امیدواروں کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار روپے کے جرمانے کیے جبکہ ن لیگ کے خالد پرویز گل، قاسم فاروق کو جرمانہ اور جعفر علی کو وارننگ جاری کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار اکرم چوہدری، چنگیز خان کاکڑ، اسماعیل سیلا اور علی سرفراز کو جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ 5 امیدواروں کو وارننگ اور 3 کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔.

الیکشن کمیشن نے کہا کہ خلاف ضابطہ سائز کے بینرز اور پینا فلیکس لگانے پر جرمانے کیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں