حکومت کا مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ، 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ، 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسی دوران 13 اہم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ہوئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.02 فیصد بڑھ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں کیلے، ڈیزل، چینی، لہسن، پیٹرول، سگریٹ، خشک دودھ اور جلانے کی لکڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹماٹر، آلو، پیاز، برائلر مرغی کا گوشت، دال چنا، دال ماش، چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 6.99 روپے فی لیٹر، چینی کی قیمت میں 2.68 روپے فی کلو اور لہسن کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں