پنجاب کابینہ نے ’’رمضان نگہبان ریلیف پیکیج‘‘ کی منظوری دیدی

 پنجاب کابینہ نے ’’رمضان نگہبان ریلیف پیکیج‘‘ کی منظوری دیدی

لاہور:پنجاب کابینہ نے ’’رمضان نگہبان ریلیف پیکیج‘‘ کی منظوری دیدی۔پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

رمضان  نگہبان ریلیف پیکیج  پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے، مجموعی طور پر سوا تین کروڑ افراد مستفید ہونگے، ریلیف ہیمپر میں 10 کلو آٹا، 2 کلو چاول، 2 کلو چینی، 2 کلو گھی اور 2 کلو بیسن شامل ہوگا۔


وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیاء خوردنوش کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔

مصنف کے بارے میں