اوپن ہائیمر یا باربی، فلم 'باربین ہائیمر' باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار

اوپن ہائیمر یا باربی، فلم 'باربین ہائیمر' باکس آفس پر دھوم مچانے کو تیار
سورس: File

لاس اینجلس: 'باربی' اور 'اوپن ہائیمر' کی بے حد مقبولیت کے بعد  اب ان دونوں فلموں کے امتزاج سے تشکیل دی جانے والی 'باربن ہائیمر' کے نام سے ایک فلم پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جو کہ اگلے سال 2024 میں ریلیز کر دی جائے گی۔


ہالی ووڈ رپورٹر  کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ ایک حقیقی کم بجٹ والی باربن ہائیمر  (Barbenheimer) کامیڈی فلم اگلے سال آرہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ باربی اور اوپن ہائیمر کا کوئی مشترکہ سیکوئل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق 'باربی' اور 'اوپن ہائیمر' دونوں کے پلاٹوں کو یکجا کرنے والا ٹائٹل، جس کی تمام تر توجہ گڑیا اور  ایکشن (بم سے دنیا اڑانے کی کہانی)پر یکساں ہے، بی مووی کے آئیکون چارلس بینڈ نے بنایا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر چارلس بینڈ کے مطابق باربن ہائیمر' 'ڈاکٹر بامبی جے باربین ہائیمر' نامی ایک سائنس دان گڑیا کے بارے میں ہے، جو گڑیا کے قصبے ڈول ٹاپیا میں رہتی ہے،  بامبی حقیقی دنیا پر ایک بڑا جوہری بم پھینکنے کی جستجو میں نکلتی ہے، جو اس بات سے پریشان ہے کہ انسان گڑیا کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔

چارلس بینڈ کا کہنا ہے کہ زندگی میں ہردوسری چیز افسردہ اور تاریکی پھیلانے والی ہے۔ انہوں نے اپنی فلم کے بارے میں کہا کہ میں باربن ہایئمر کو باربی کی خوبصورتی اور اوپن ہائیمر کے اندھیرے کے امتزاج کیساتھ تفریح فراہم کرنے کا موقع سمجھتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسے فلمی دنیا میں کامیڈی کو متعارف کرانے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتا ہے، جس میں اداس اور مایوس کن موضوعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں کرسٹوفر نولان کی 'اوپن ہائیمر' اور گریٹا گیروِگ کی 'باربی'،  ایک ہی دن ریلیز ہوئیں، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے 'باربن ہائیمر' کی اصطلاح استعمال کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ’اوپن ہائیمر‘ اور ’باربی‘ نوعیت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں.

 باربی نے امریکی باکس آفس پر 609.5 ملین ڈالر اور بیرون ملک 771.5 ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑا ، جس کے نتیجے میں اب تک 1.38 بلین ڈالر کا عالمی سطح پر کمائی ہوئی جبکہ اوپن ہائیمر نے امریکی باکس آفس پر 310.3 ملین ڈالر اور بیرون ملک 542.7 ملین ڈالر  کی کمائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 853 ملین ڈالر کی زبردست عالمی کمائی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں