کراچی کس کاہوگا؟، پی پی پی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی جیت کے دعوے کرنے لگیں

کراچی کس کاہوگا؟، پی پی پی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی جیت کے دعوے کرنے لگیں

کراچی : کراچی میں کس کا پلڑا بھاری ہوگااور کون وہاں  پر کامیاب ہوگا۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتیں  جیت کے دعوے کرنے لگی ہیں۔ 

کراچی  میں  تین سیاسی جماعتیں    ایم کیو ایم  پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی  کامیابی کے بلند وبانگ دعوے کررہی ہیں۔ اس  حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام  میں  مصطفیٰ کمال، مرتضیٰ وہاب اور حافظ نعیم الرحمان نے  اپنی اپنی جیت کی بات کی ہے ۔


مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج متحدہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، ہم اپنی پرانی پوزیشن پر واپس جائیں گے۔  ن لیگ سے ایم کیو ایم نے اتحاد اس لیے کیا کیونکہ پی پی انتخابات خریدنا چاہتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں بھی اتحاد بنے، ہمیں فرق نہیں پڑتا، مقابلے کےلیے تیار ہیں،جو تنہا پی پی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، وہ اتحاد بنا رہے ہیں۔

اس حوالے سے  حافظ نعیم الرحمان نے کہا  بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے واضح ہوگیا ہے کہ کراچی میں مقابلہ صرف جماعت اسلامی سے ہے۔تاہم اس حوالے سے وقت ہی بتائے گا کہ کراچی کس کا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں