غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے کاروبار اور پراپرٹی کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ 

غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے کاروبار اور پراپرٹی کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ 

اسلام آباد : حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے کاروبار اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ 

سرکاری خبر رساں ایجسنی اے پی پی کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی افراد اگر 31 اکتوبر تک ملک نہیں چھوڑ کر جاتے تو پھر اس صورت میں ان کے کاروبار اور جائیداد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صدارت میں ہوا جس میں آرمی چیف حافظ عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے صرف 24 دن باقی ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں