ٹرمپ کے نئے ٹیرف سے آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

ٹرمپ کے نئے ٹیرف سے آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی مصنوعات پر نئے ٹیرف لگانے کے بعد آئی فون کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے باعث آئی فون کی تیاری پر آنے والی لاگت میں 580 ڈالرز سے 850 ڈالرز تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس کا اثر صارفین پر پڑے گا۔

 تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی فون 16 پرو اور آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔