ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

لندن: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ کا بڑا کارنامہ ، جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ ارشد ندیم 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پانچویں باری میں ریکارڈ تھرو کی ، کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی سے ارشد ندیم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سب سے دور نیزہ پھینکنے والے ارشد نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔

جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ کہنی اور گھٹنے کی انجری کے باوجود ہمت نہیں ہارا ، پُر اعتماد تھا کہ آج گولڈ میڈل ضرور جیتوں گا ۔ جذبہ تھا کہ گولڈ میڈل جیتنا ہی ہے ۔ اگر نیرج چوپڑا ہوتے تو اور بھی مزہ آتا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ترکیہ میں اسلامک گیمز میں بھی میڈل جیتوں گا ۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامن ویلتھ گیم میں نیا ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔

مصنف کے بارے میں