چیمپئنز ٹرافی 2025 فائنل : نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

 چیمپئنز ٹرافی 2025 فائنل : نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا

دبئی : دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے اور وہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ سینٹنر نے مزید بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، کیونکہ میٹ ہینری انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی جگہ نیتھن اسمتھ کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آج کا میچ ان کے لیے سب سے اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان یہ میچ تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 2000 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی، جبکہ بھارت نے 2013 میں انگلینڈ کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مچل سینٹنر (کپتان)، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ، ول او رویک شامل ہیں ۔ جبکہ بھارتی ٹیم میں  روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی، ورون چکرورتی شامل ہیں ۔

مصنف کے بارے میں