ہم نے ملک کو بچانے اور آگے لے جانے کی فیصلہ کن جدوجہد کرنی ہے،ہمیں قائد کے پاکستان سے بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا گیا: خالد مقبول صدیقی

ہم نے ملک کو بچانے اور آگے لے جانے کی فیصلہ کن جدوجہد کرنی ہے،ہمیں قائد کے پاکستان سے بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا گیا: خالد مقبول صدیقی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان میں آئے تھے لیکن ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا گیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   ہم قائد اعظم کے پاکستان میں آئے تھے لیکن ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا گیا۔


 ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ  ہم بڑے خوش نصیب تھے جو آزادی حاصل کی مگر سوداگروں نے اسکی روح بیچ دی، پاکستان بنانے والوں کی اولادوں نے ایک عالمی معاہدے کے تحت اختیاری ہجرت کی، پاکستان کو عالم اسلام کیلئے ماڈل بننا تھا مگر ایک منڈی بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا یہاں تو وطن کی محبت میں بھی فتوے لگ جاتے ہیں۔  ہمیں دیوار سے لگانے والوں کو پتا چل گیا ہے، ہم اس دیوار سے لگے ہوئے نہیں بلکہ ہم نے ہی اس دیوار کو گرنے سے روک رکھا ہے۔


ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ آنے والے اچھے وقت میں اگر ہم اچھے نہ ہوئے تو پھر برا وقت مقدر ہو گا، ایم کیو ایم سے پہلے سندھ میں سیاست کرنے والوں کو مکمل آزادی تھی، ملک میں مختلف مذہبی تنظیموں کا بول بالا تھا۔ہم نے اس ملک کو بچانے اور آگے لے جانے کی فیصلہ کن جدوجہد کرنی ہے، طاقت ہماری تہذیب نہیں بلکہ ہماری تہذیب ہماری طاقت ہے۔

ہم ایک تنظیم اور ایک قوم کی حیثیت سے کسی سے لڑنا نہیں چاہتے، مگر یہ یاد رکھیے کہ ہم لڑنا جانتے ہیں، ہم اس وطن کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

مصنف کے بارے میں