قلیل مدتی مہنگائی، مسلسل چوتھے ہفتے 40 فیصد سے زائد، 15 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

 قلیل مدتی مہنگائی، مسلسل چوتھے ہفتے 40 فیصد سے زائد، 15 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی :قلیل مدتی مہنگائی  مسلسل چوتھے ہفتے 40 فیصد سے زائدرہی ۔ اعداد وشمار کے مطابق  15 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر مسلسل چوتھے ہفتے 40 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

پی بی ایس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 42.68 فیصد ہو گئی۔واضح رہے کہ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 4 ماہ میں پہلی بار ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 40 فیصد سے اوپر چلی گئی تھی، اس کے بعد 23 نومبر، 30 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر یہ اضافے کے بعد بالترتیب 41.13 فیصد اور 41.05 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔


ایس پی آئی کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے لیے حاصل کی جاتی ہیں، زیر جائزہ مدت کے دوران 15 مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، 14 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


زیر جائزہ مدت میں سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس ، سگریٹ، گندم کا آٹا ، پسی مرچ، لہسن، دال ماش  اور دیگر اشیا شامل تھی۔

مصنف کے بارے میں