سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق،  سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، رابطے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھرپور حمایت پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ کشمیر کو مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


دونوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر دو طرفہ اہم امورپر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دسمبر 2019ء میں استنبول میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے