باکس آفس نمبر ون باربی گولڈن گلوبز ایوارڈز میں اوپن ہائیمر سے ہار گئی

باکس آفس نمبر ون باربی گولڈن گلوبز ایوارڈز میں اوپن ہائیمر سے ہار گئی

سال 2024  گولڈن گلوبز ایوارڈز میں متعدد فلموں کو مختلف زمروں میں نامزد کیا گیا لیکن کرسٹوفر نولن کی اوپن ہائیمر اور گریٹا گیروِگ کی باربی وہ دو فلمیں تھیں جو مختلف کیٹیگریز میں میں سب سے زیادہ نامزد ہوئیں۔دونوں فلموں کو نو مختلس کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔

تاہم باربی فلم باکس آفس میں سب سے آگے اور نمبر ون ہونے کے باوجود  تمام بڑے زمروں میں کیلین مرفی( Cillian Murphy) کی اوپن ہائیمر اور ایما سٹونز کی فلم پوور تھنگز (Poor Things)سے ہار گئی۔

گریٹا گیروِگ کی باربی کو Oppenheimer اور  Poor Things کے ساتھ ساتھ تمام بڑے زمروں میں نامزد کیا گیا تھا۔ اسے بہترین کامیڈی یا میوزیکل، سنیماٹک، اور باکس آفس اچیومنٹ، اصل گانا، مزاحیہ یا میوزیکل میں اداکارہ کے لیے مارگٹ روبی، اسکرین پلے، معاون اداکار کے لیے ریان گوسلنگ، اور دیگر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

تمام بڑی کیٹیگریز میں ہارنے کے باوجود  باربی نے پہلی بار گولڈن گلوبز سنیماٹک اور باکس آفس اچیومنٹکا ایوارڈ جیتا۔ اس نے بہترین اوریجنل گانے(?What was I made for) کا ایوارڈ بھی جیتا جسے  گلوکارا بلی ایلش اور فنیاس او کونل نے موصول کیا۔

اس کے علاوہ یہ فلم بہترین موشن پکچر (کامیڈی یا میوزیکل) میں ایما اسٹون کی پوور تھنگز سے ہار گئی۔

دریں اثنا، Oppenheimer نے بہترین اصل اسکور، بہترین ہدایت کاری، ڈرامہ میں بہترین اداکار، اور بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔

واضح رہے کہ باربی سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہونے کے ناطے صرف دو ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ باربی نے عالمی سطح پر 1.44 بلین ڈالر جمع کیےہیں۔

مصنف کے بارے میں