نایاب کمسن لمبے کانوں والا بکرا 44 لاکھ روپے میں فروخت

نایاب کمسن لمبے کانوں والا بکرا 44 لاکھ روپے میں فروخت

ریاض : سعودی عرب میں ایک نایاب بکرے کے بچے کی نیلامی ہوئی جس کی خاص خصوصیت اس کے لمبے کان تھے۔ یہ منفرد بکرہ سعودی عرب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، اور اس کی قیمت 60 ہزار سعودی ریال تک پہنچ گئی، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 44 لاکھ 10 ہزار روپے بنتے ہیں۔

اس بکرے کی خوبصورتی اور نایاب شکل نے اسے دیگر بکروں سے ممتاز کر دیا، جس کے باعث نیلامی میں مقامی شہریوں نے بڑی دلچسپی ظاہر کی اور بولی میں اضافہ کیا۔ نیلامی کی اس خصوصی تقریب میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور بالآخر ایک سعودی شہری نے اس بکرے کو 60 ہزار ریال میں خرید لیا۔ یہ بکرہ سعودی عرب کے روایتی جانوروں کی نیلامی کا حصہ تھا، جس میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے بھرپور حصہ لیا اور اس کے منفرد ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ کیا۔

مصنف کے بارے میں