عراقی صدر نے ملک میں ایرانی مداخلت کو مسترد کر دیا

عراقی صدر نے ملک میں ایرانی مداخلت کو مسترد کر دیا

بغداد: عراق کے صدر فواد معصوم نے سعودی اخبار 'عکاظ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ایران کے خلاف عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام من گھڑت ہے۔

صدر فواد معصوم نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان 1300 کلومیٹر طویل سرحدیں ہیں اور ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی صوبے موصل میں داعش کے خلاف جنگ کے آغاز سے ایران انسانی ہمدردی کی بنیاد پرعراق کی مدد کر رہا ہے۔

عراقی صدر نے ملک میں عوامی رضاکارانہ فورس کی موجودگی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی عراق کے لئے ضروری ہے کیونکہ ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے خطروں کا سامنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں