چین پی ٹی آئی کا اقتدار نہیں چاہتا تھا، 2018 میں جنرل باجوہ کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان کے آنے سے سی پیک کو نقصان ہوگا: احسن اقبال 

چین پی ٹی آئی کا اقتدار نہیں چاہتا تھا، 2018 میں جنرل باجوہ کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان کے آنے سے سی پیک کو نقصان ہوگا: احسن اقبال 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پی ٹی آئی اقتدار نہیں چاہتا تھا اور 2018ء میں چین نے جنرل باجوہ کو پیغام پہنچایا تھا کہ عمران خان کے آنے سے سی پیک کو نقصان ہوگا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین عمران خان کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کو چین کی طرف سے سفارتی سطح پر پیغام پہنچایا گیا تھا کہ عمران خان کے آنے سے سی پیک نہیں چلے گا۔ 

احسن اقبال نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے چین کو یقین دہانی کرائی کہ گارنٹی دیتے ہیں کہ 2018ء کے بعد آنے والی حکومت سی پیک پر کام کرتی رہے گی۔ 

مصنف کے بارے میں