نو مئی کیسز  کی سماعت کرنیوالے انسداد  دہشت گردی  عدالت کےایڈمن جج محمد نوید اقبال او ایس ڈی مقرر

نو مئی کیسز  کی سماعت کرنیوالے انسداد  دہشت گردی  عدالت کےایڈمن جج محمد نوید اقبال او ایس ڈی مقرر

لاہور: نو مئی کے کیسز  کی سماعت کرنے والے انسداد  دہشت گردی  عدالت لاہور کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال کو رحیم یار خان میں او ایس ڈی مقرر کر دیا گیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عہداہ سنبھالتے ہی پہلا تبادلہ کر دیا، نو مئی کے کیسز  کی سماعت کرنے والے انسداد  دہشت گردی  عدالت لاہور کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال کا تبادلہ کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ 


انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کو رحیم یار خان رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔


واضح رہے کہ لاہور دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے نومئی کے کیسز پر سماعتیں کر رہے تھے۔ فاضل جج تھانہ شادمان کو نذر اتش کرنے اور پولیس گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات کا جیل ٹرائل بھی کر رہے تھے محمد نوید اقبال کے روبرو جناح ہاؤس حملہ سمیت مختلف مقدمات کے ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں بھی زیر سماعت تھی اج بھی فاضل جج نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے 42 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ۔

مصنف کے بارے میں