ثابت ہوگیا عمران خان نے اپنے مخالف صحافیوں، ججوں اور وکلا کو قتل کرایا: مریم اورنگزیب 

ثابت ہوگیا عمران خان نے اپنے مخالف صحافیوں، ججوں اور وکلا کو قتل کرایا: مریم اورنگزیب 
سورس: file

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے کہا ہے کہ آئینی حق ٹویٹر، ریلی اور جلسوں میں نہیں ملتا، ثبوت لے کر تھانے اور عدالت جائیں، جھوٹے الزامات لگانا، بہتان بازی کرنا کسی کا قانونی حق ہے نہ آئینی، شہباز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عمران خان عوام کو اپنی سازشوں کا جواب دیں۔

عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہروپیے حق صرف آئین اور قانون کے تحت ہیں، ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتا ہے جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے اور ثبوت فراہم کرے، آئینی حق ٹویٹر، ریلی اور جلسوں میں نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزامات لگائے اور ثبوت فراہم نہیں کئے، اگر ثبوت ہیں تو عدالت کیوں نہیں جاتے؟ جھوٹے الزامات لگانا، بہتان بازی کرنا کسی کا قانونی حق ہے نہ آئینی۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس وقت خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ان کی اپنی حکومت اور وزیراعلیٰ تھا، کیا وہ سازش میں شامل تھے؟ عمران خان کے جھوٹوں پر انہوں نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟، مجرموں کو کیوں نہیں پکڑا؟ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا، جج، سیاسی مخالفین کے قتل کی تمہاری سازش بے نقاب ہونے پر دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگایا، واہ۔ انہوں نے کہا کہ جو الزام دوسروں پر لگایا، مجرم خود نکلے، دوسروں کو چور ڈاکوکہا اور خود ڈاکو ثابت ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مخالفین، صحافیوں، جج، وکلا کے قتل کی تمہاری سازش پکڑی گئی تو اب دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگا رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاناما میں جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کے مقدمے میں 6 سال سے تم عدالت سے فرار ہو۔ شہباز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عوام کو اپنی سازشوں کا جواب دو۔ انہوں نے کہا کہ عدت میں شادی، بچی کے والد ہونے کا الزام لگنے کا انتظار باقی ہے۔

مصنف کے بارے میں