سندھ میں خسرہ کی وبا پھر زور پکڑنے لگی، 6 بچے جاں بحق

سندھ میں خسرہ کی وبا پھر زور پکڑنے لگی، 6 بچے جاں بحق

کراچی: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ اور تنگوانی میں خسرہ  بچوں کی جان لینے لگا۔  دونوں علاقوں میں خسرہ کے مرض میں مبتلا 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ٹھٹھہ میں خسرہ سے 4بچے دم توڑ گئے جن  کی عمریں 3 سے 4سال کے درمیان ہیں۔ اسی طرح تنگوانی میں  ایک ہی دن میں 2 بچیاں جان لیوا مرض کا شکار ہوگئیں۔اسی سلسے میں اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے معاملے کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

علاقے میں انفیکشن اور اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر محکمہ صحت سندھ کی کارروائی میں فقدان نظر آرہا ہے۔

اس حوالے سے سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اس سے قبل کہا تھا کہ خسرہ کے متعدد کیسز والے علاقوں میں خصوصی ویکسینیشن مہم چلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ زیادہ تر خطوں میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے بنیادی طور پر COVID-19 سالوں کے دوران ٹیکے نہ لگوانے کی وجہ سے جب صحت کے نظام مغلوب ہو گئے تھے اور روک تھام کی جانے والی بیماریوں کے لیے معمول کے ٹیکے لگانے میں پیچھے رہ گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 19 فروری کو ضلع سجاول میں خسرہ سے ایک شیر خوار اور کمسن بچی سمیت چار بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید براں سندھ میں اس سے قبل سال  2022  میں بھی خسرے سے 70  بچے جاں حق ہوئے تھے۔  

مصنف کے بارے میں