انگلینڈ کے 340 رنز کے  جواب  میں نیدرلینڈز کے کھلاڑی  179 رنز پرڈھیر 

 انگلینڈ کے 340 رنز کے  جواب  میں نیدرلینڈز کے کھلاڑی  179 رنز پرڈھیر 

پونے : انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی ،340 رنز کے ٹارگٹ کے جواب  میں نیدرلینڈز کے کھلاڑی  179 رنز پرڈھیر  ہوگئے۔ ورلڈکپ کے 40ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے ہرادیا۔ 

پونے میں کھیلے گئے  میچ میں  انگلینڈ کے 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ 
نیدرلینڈز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  میکس اور ڈوڈ نے 5، کولن ایکرمین نے صفر، سی برینڈ اینگل بریچٹ نے 33، سکاٹ ایڈورڈ نے 38 ، بیس ڈی لیڈ نے 10، تیجا ندامانارو نے 41 ، لوگن وین بیک نے 2، رولف ون ڈیر مروا نے صفر، آریان دت نے 1،  پال وین میکرن نے 4 سکو ربنائے ۔


انگلینڈ کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  کرس ووکس نے  ایک، ڈیوڈ ویلے نے دو، معین علی نے  تین، عادل رشید نے تین شکار کیے۔میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

  آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بین سٹوکس کی شاندار سنچری کی بدولت نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔ پونے میں کھیلے گئے آئی سی سی کے ورلڈکپ  کے 40 ویں میچ  میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا  فیصلہ کیا۔


انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین سٹوکس 108 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو  نے کیا ۔ تاہم جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ میلان  نیدر لینڈ ز کیخلاف ٹیم کو  بڑی  پارٹنر شپ دینے میں ناکام رہے ، جونی بیرسٹو  7 ویں اوور میں 17 گیندوں پر 15رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئے ۔ اس کے بعدجو روٹ  28 رنز ،  اوپننگ بیٹر ڈیوڈ میلان 87 ، ہیری بروک 11  اور کپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز  بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 


واضح رہے کہ اس میچ کے فیصلے سے دیگر ٹیموں کے ورلڈ کپ میں آگے جانے یا نہ جانے کے حوالے سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مصنف کے بارے میں