روس ، برطانیہ کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی

روس ، برطانیہ کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ گئی

نیویارک : روس اور برطانیہ کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ برطانیہ روسی ایجنٹ کو زہر دینے کے حوالے سے جھوٹی خبر گھڑ رہا ہے اور آگ سے کھیل رہا ہے، دوسری جانب برطانوی نمائندہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ تحقیقات کے ساتھ کھڑا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور برطانیہ کے درمیان لفظی جنگ  عروج پر پہنچ گئی، روسی سفیر ویسلے نبینزیا نے کہا کہ برطانیہ روس کیخلاف پروپیگنڈا کررہاہے۔

روسی سفیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا مقصد  روس کو رسوا کرنا اور ساکھ خراب کرنا ہے ، اس لئے برطانیہ روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر جھوٹی خبر گھڑ رہا ہے،کچھ قانونی سوالات ہیں جن کے جواب برطانیہ کو دینے ہیں۔

ردعمل پر برطانوی سفیر کیرن پائرس بھی پھٹ پڑی،روسی سفیر کا کہنا تھا کہ  برطانیہ تحقیقات کے ساتھ کھڑا ہے، روس پر شکوک و شبہات کی بہت سی وجوہات ہیں۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ ریاست کی معاونت سے قتل کا ریکارڈ موجود ہے اور مفرور یا غدار افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے ، سلامتی کونسل میں برطانوی سفیر نے بتایا کہ اب سابق روسی جاسوس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔