رحیم یار خان : کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، آئی جی پنجاب پر فائرنگ، اہلکار زخمی 

رحیم یار خان : کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، آئی جی پنجاب پر فائرنگ، اہلکار زخمی 
سورس: File

رحیم یار خان : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کچےکےعلاقہ میں پہنچ گئے۔ آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی رحیم یار خان کچے میں پولیس کاگرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ڈاکوؤں نے آئی جی پنجاب پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

 ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے مجموعی طور پر11 ہزار جوان آپریشن میں شریک ہیں۔ کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال ، آج  اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کا آغاز کیا جائے گا۔ پی سی اور مختلف اضلاع سے دو ہزار مزید نفری کچہ آپریشن میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہے۔ 

ڈاکٹر عثمان نے بتایا کہ سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ کچے کے علاقے سے مجرمان کی پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا۔ پولیس جوانوں کا جوش و جذبہ جوان اور مورال بلند ہے ، سماج دشمن عناصر کا مستقل خاتمہ کیا جائے گا ۔ آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ  ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں