امریکا اور چین میں تجارتی جنگ میں شدت، 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا اور چین میں تجارتی جنگ میں شدت، 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ یہ ٹیرف آج سے نافذ ہوگا۔ حکام نے چین کی جانب سے ٹیرف پر جوابی کارروائی کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ریلیف مل سکتا ہے۔

پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اس وقت 70 ممالک امریکی ٹیرف پر بات چیت شروع کرنے کے لیے رابطہ کر چکے ہیں۔ ان ممالک سے معاہدے کیے جائیں گے جو امریکا کے اقتصادی مفادات کو فائدہ پہنچائیں اور تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔ تمام ممالک کے لیے مذاکرات کی میز پر تمام آپشنز موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں