کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی

کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی ۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوا تو اپنے فینز کو ضرور بتاؤں گا ، ابھی تمام تر توجہ فٹنس اور پرفارمنس پر ہے ۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی بڑی وجہ بتائی تھی کہ کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتا،اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلئے نہیں کھیل سکتے۔کامران کوویسٹ انڈیز میں چانس دیا تھا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکا۔

انکا کہنا تھا کہ کامران کو بطور وکٹ کیپر بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ٹیم کا کپتان پہلے سے ہی وکٹ کیپر ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 3میں کامران اکمل شاندار کارکردگی کے بعد اس کو ٹیم میں شامل کرنے کی آوازیں اٹھ رہی تھیں جس پر پہلے ہی مکی آرتھر مخالفت کر چکے تھے۔