کراچی کا کنٹرول ایس آئی ایف سی لے لے،ا من قائم نہیں ہوگا توسرمایہ کاری نہیں ہوگی : کامران ٹیسوری

کراچی کا کنٹرول ایس آئی ایف سی لے لے،ا من قائم نہیں ہوگا توسرمایہ کاری نہیں ہوگی : کامران ٹیسوری

کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن ایس آئی ایف سی اپنے ذمے لے لیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری   نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  کراچی کا امن ایس آئی ایف سی اپنے ذمے لے لے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جب تک کراچی کا امن قائم نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں ہوگی ۔ ایس آئی ایف سی کے اندر کراچی کا امن دینے سے یہاں ایک  ہفتے میں جرائم کا خاتمہ ممکن ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہ دن دور نہیں ہے جب یہ آئی ٹی کا دور دورہ یوگا آئی ٹی کورسسز جو پورے سندھ میں پھیلارہے ہیں۔ ہم نے عزم کیا ہے کہ لوگوں کو مایوسی کی جانب لے کر نہیں جانا ۔ اس ملک یہ رمضان خوشحالی کا سبب بنے۔انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا اسکی کوئی مثال نہیں ملتی،آج بھی وہاں ظلم ہو رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں