چودھری نثار اور غلام سرور کو ہرانے والے آزاد امیدوار کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

چودھری نثار اور غلام سرور کو ہرانے والے آزاد امیدوار کا مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 راولپنڈی 3 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا اور نامور سیاستدان انتخابی دنگل سے آؤٹ ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85912 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عذرا مسعود 73694 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

 
اس حلقے سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما غلام سرور خان نے بھی الیکشن میں حصہ لیا تاہم یہ دونوں سیاسی رہنما بھی ہار گئے۔

چوہدری نثار نے 19093 اور غلام سرور خان نے 16889 ووٹ لے سکے، اس حلقے سے ن لیگ نے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا تھا اور خالی چھوڑا تھا۔تاہم ن لیگ کے رہنما عقیل ملک ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا اور فاتح قرار پائے۔

دوسری جانب کامیاب آزاد امیدوار عقیل ملک نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں نواز شریف کا سپاہی ہوں اور مسلم لیگ ن کا کل بھی شیر تھا، آج بھی شیر ہوں اور آئندہ آنے والے کل بھی شیر رہوں گا۔یہ سیٹ نواز شریف کا تحفہ ہے اور ان کا حق ہے۔
 

مصنف کے بارے میں