وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بحرین قریبی تعلقات نے مختلف شعبوں میں تعاون کے اہم مواقع فراہم کئے ہیں ۔ انہوں نے بحرین کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا بھی پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ، انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کیلئے باہمی تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ۔ باہمی تعلقات کی جڑیں مشترکہ ایمان اور باہمی افہام و تفہیم پر مبنی ہیں ۔

سعودی عرب اور تمام خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے ، عید کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام و مسجد نبوی میں ہوا ۔

مصنف کے بارے میں