کیا امریکا اور برطانیہ میں فسادیوں کو کھلی چھوٹ دی گئی؟ ایک سال گزر گیا لیکن 9 مئی کے مجرموں کو سزا نہیں ملی یہ چبھتا سوال ہے: وزیر اعظم 

کیا امریکا اور برطانیہ میں فسادیوں کو کھلی چھوٹ دی گئی؟ ایک سال گزر گیا لیکن 9 مئی کے مجرموں کو سزا نہیں ملی یہ چبھتا سوال ہے: وزیر اعظم 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ بات طے ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ بغاوت تھی اور بغاوت بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف تھی۔ ایک سال گزر گیا لیکن ابھی تک 9 مئی کے مجرموں کو سزا نہیں دی گئی یہ چبھتا سوال ہے۔ 

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ سانحہ 9مئی مئی قوم کوتقسیم کرنے کی سازش تھی۔ 9مئی کے منصوبہ ساز اپنے جھوٹ پر پردہ ڈالناچاہتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  فارن فنڈنگ سے پاکستان کیخلاف بیرون ملک لابنگ کی گئی۔  سانحہ 9مئی بغاوت کامنصوبہ تھا۔ سوشل میڈیاپر پاکستان کی توہین کی مہم چلائی جارہی ہے۔  کیاامریکااور برطانیہ میں فسادیوں کوکھلی چھٹی دی گئی ؟َ

وزیراعظم نے کہا کہ نومئی پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا،نومئی کو دفاع کےاداروں اور شہداء کی مزاروں بے حرمتی کی گئی۔پوری قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے کہ ہم اپنے شہداء اور ہیروزہمیشہ یادرکھیں گے۔وزیراعظم نے کہا  نومئی کا مقصد جمہوریت کا خاتمہ اور فرد واحد کی حکمرانی قائم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  نومئی کا واقعہ ریاست پاکستان  ،دفاعی اداروں اورمسلح افواج کےسربراہ کیخلاف بغاوت تھا۔کوئی بھی آئین اور قانون پر چلنا والا ملک نو مئی جیسے واقعات برداشت نہیں کر سکتا۔جو لوگ نو مئی کے واقعات میں ملوث تھے ان کے خلاف نا قابل تردید ثبوت موجود ہیں لیکن کیا وجہ ہے ؟ کہ ان کو اب تک سزا نہیں ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نومئی کے دلخراش مناظر پوری قوم نے دیکھے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سائفرکےحوالے سے پینترے بدلے،کبھی سائفر کو امریکی سازش قراردیا اورکبھی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو متاثرکیا۔وزیراعظم نے اس عزم کااظہار کیا کہ ہم مل کر ملک کو مشکل صورتحال سے نکالیں گے اور ترقی سے ہمکنار کریں گے۔