ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
سورس: File

بنگلورو: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ  نےسری لنکاکے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈںگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

326b259232eb55655231720730e783fd

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 41 واں میچ اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

 آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔ نیوزی لینڈنے اب تک  8میچز  میں سے4میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ  چوتھےنمبر پر ہے جبکہ سری لنکاکی ٹیم نے 8میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہیں۔

وسری جانب بنگلورو کا موسم نیوزی لینڈ  اور سری لنکا کے لیے میچ میں ایک بار پھر پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کے مقابلے میں رہنے کے لیے سری لنکا کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔ لیکن اگر بارش کی وجہ سے کھیل منسوخ ہو جاتا ہے تو بلیک کیپس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ سے ہارنا پڑے گا۔سری لنکا دو سال میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے کھیلے گا۔ 

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہنے کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ آج نیوزی لینڈ کو خود کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ پاکستان کے حق میں سری لنکا کی جیت بہتر ہے۔اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ سے بہت زیادہ رنز کے مارجن جیتنا ہو گا۔   

نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا ممکنہ پلیئنگ الیون


نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، راچن رویندرا، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ)، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن

سری لنکا: پتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (کپتان، ڈبلیو کے) سدیرا سماراویکرما، چارتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا

مصنف کے بارے میں