طوفان الاقصیٰ : حماس کے حملوں میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق

طوفان الاقصیٰ : حماس کے حملوں میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تصدیق
سورس: File

تل ابیب : حماس کے اسرائیل پر  ر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی،حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 700 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 22 سو سے زائد زخمی اور 100 سے زائد یرغمال بنالیے گئے۔

حماس کے الاقصیٰ فلڈ آپریشن کے تحت اسرائیل پر کیے گئے حملے میں نیپالی اور امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔

امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں متعدد امریکی شہری مارے گئے ہیں تاہم  ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ اسرائیل میں نیپالی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے میں 10 نیپالی شہری بھی ہلاک ہوئے۔  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملوں میں 1 برطانوی ہلاک جبکہ 1 لاپتا ہوگیا ہے۔ حملوں میں یوکرین کے دو شہری ہلاک ہوئے ہیں، یوکرینی حکومت نے اسرائیل میں یوکرینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملوں میں اب تک اس کے 700 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 413 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی میوزک فیسٹیول کے مقام سے 250 سے زائد لاشیں برآمد کی ہیں۔ اس مقام پر حماس کے جنگجوؤں نے حملہ کیا تھا۔ اتوار کو بھی رات بھر غزہ پر اسرائیلی راکٹ حملے جاری رہے۔ 

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فضائی حملوں سے 123,000 فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں جن میں سے 74,000 کے قریب سکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

امریکہ نے اسرائیل کے لیے جنگی سازوسامان بھیج کر اور خطے میں افواج کو بڑھا کر حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے مسلسل دوسرے روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا ہے اور فوجی امداد کی یقین دہانی کراتے ہوئے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں