غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا، صرف 22 دن باقی

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا، صرف 22 دن باقی
سورس: File

اسلام آباد:  غیر قانونی طور پر ہائش پذیر افراد کے لیے ملک چھوڑنے میں صرف 22 دن باقی رہ گئے ہیں۔ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو  یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی طرف سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کے انخلا  کیلئے ملک گیر آپریشن شروع کیاگیا ہے اور انھیں اس ضمن میں 28 روز کا وقت دیاگیاتھا۔ اب ڈیڈ لائن میں 22روز کی مہلت باقی رہ گئی ہے۔ 

d22a7744cad5fd809d68acd7956d8c69

 جہاں ان غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع کیاگیا ہے وہیں آزادکشمیر میں بھی ان ہدایات پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ان غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کیلئے گریند آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

 مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں بھی افغان شہریوں کی بڑی تعداد غیر قانونی مقیم ہے، گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانیوں کا ڈیٹااکٹھا کرکے انھیں باعزت اپنے وطن روانہ کیا جائیگا۔ افغان باشندوں کیساتھ انھیں رہائشی مکانات اور دکانیں دینے اور ان کی پشت پناہی کرنے والے مکانوں اوردکانات کے مالکان کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیاجارہا ہے۔

پشت پناہی کرنے والے مالکان کیخلاف بھی آپریشن ہوگا اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس ضمن میں کسی قسم کی سفارش کو خاطر میں نہیں لایاجائے گا۔ 

 واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں