ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے حالیہ دنوں میں اپنا وزن کم کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کپل شرما کو ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں وہ ٹی شرٹ میں نظر آئے اور ان کا بدلا ہوا روپ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے فروری سے فٹنس پر بھرپور توجہ دینا شروع کی ہے۔ وہ اکشے کمار سے متاثر ہو کر روزانہ صبح سویرے جم جاتے ہیں اور دو گھنٹے کی سخت ورزش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کک باکسنگ کی تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔
کپل شرما کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا، "کیا طبیعت ٹھیک نہیں ہے؟"، جبکہ ایک اور نے لکھا، "لگتا ہے ٹینشن میں وزن کم ہوگیا ہے۔