ڈلیوری بوائے نے  آرڈر کھالیا، ویڈیو وائرل

ڈلیوری بوائے نے  آرڈر کھالیا، ویڈیو وائرل

مانامہ: ڈلیوری بوائے نے آرڈر کیا ہوا کھانا کھالیا ، اس کے کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔  شائقین نے کمپنی سے تحقیقات کا بھی مطالبہ کردیا۔ڈلیوی بوائے کے  باکس سے کچھ نکال کرکھانے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈ یو کلپ کوبہت سے لوگوں نے شیئر کیا اور ساتھ ہی  مختلف سوالات  کی بوچھاڑ کردی۔ 


وائرل ویڈیو میں اس  ڈلیوری بوائے کو  باکس سے  کچھ نکال کر کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ طلبات نامی ڈلیوری  کمپنی کے ڈلیوری بوائے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کیا ہو اہے ۔ویڈیو میں ڈلیوری  بوائے  اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑا   ہو اہے ۔اس کے بعد وہ اپنی ڈلیوری کیریج کھولنے کے لیے آگے بڑھتا ہے اور کھانا نکالتا ہے جو بظاہر کسی کا آرڈر ہوگا۔


یہ کلپ ٹویٹر پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کے متعدد رہائشیوں نے ویڈیو کو دوبارہ شیئر کیا اور حکام کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔ خلیج ٹائمز نے طالبات نامی کمپنی سے  رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو متحدہ عرب امارات  کی نہیں ہے بلکہ   بحرین  کی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ 


کچھ لوگوں نے ڈلیوری  بوائے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ آرڈر پلیس ہی نہیں ہوا تو اس نے کھالیا۔صارف نے تجویز پیش کی کہ صارفین کو سواریوں پر انحصار کرنے کے بجائے خود کھانے کی ترسیل کے باکس کھولنے کی اجازت دی جائے۔

8a23d083268c975da693009e6848873f

مصنف کے بارے میں