پاکستانی ہندو ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کر لیا

پاکستانی ہندو ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کر لیا
سورس: file

کراچی: پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے مشہور ہدایتکار  پرمیش اڈیوال دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

پرمیش اڈیوال کا تعلق ہندو مذہب سے تھا۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد  ادائیگی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پرمیش اڈیوال نے آفیشل انسٹاگرام پر ویڈیو اَپ لوڈ کی۔ ویڈیو میں انہوں نےعاطف اسلم کی مقبول قوالی ’تاجدارِ حرم‘ کے چند سطور شامل کیے۔

4d3c23ce27daf3f9f1eaaa604a250a42

پرمیش اڈیوال نے فی الحال یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا ہے یا نہیں تاہم مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا اسلامی نام ’محمد‘ رکھا ہے۔

پاکستانی ہدیات کار پرمیش اڈیوال کے مشہور پروجیکٹس میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور عشرت میڈ ان چائنا شامل ہیں۔ پرمیش اڈیوال نے ڈرامہ سیریل ماسٹرز کے او ایس ٹی سمیت گانے کی ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔

 انہوں نے امجد صابری، مایا خان، سارہ خان اور عروہ حسین پر مشتمل متعدد گانوں اور نعتوں کی ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔ پرمیش اڈیوال نے پنجاب نہیں جاؤں گی کا پروموشنل گانا بھی ڈائریکٹ کیا ہے جو فرحان سعید کی آواز میں تھا۔ انہوں نے ڈالڈا کے مشہور اشتہارات سمیت متعدد ہٹ ٹی وی اشتہارات کی ہدایت کاری کی ہے۔

 انہوں نے فلک شبیر کا گانا یار ملا دے اور بلی ایکس کا وائرل ہٹ گانا جیتنی پنجابی بھی ڈائریکٹ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں