فری لانسرزکے لیے سہولت ، 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان ہوگا

فری لانسرزکے لیے سہولت ، 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان ہوگا

اسلام آباد:فری لانسرزکو بڑی  سہولت ملنے والی ہے ، فری لانسرز کے لیے  10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان ہوگا۔اس بارے میں نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کل فری لانسرزکی سہولت کے لیے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا اعلان کرے گی۔

 ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باقاعدہ 15 لاکھ فری لانسرز کام کررہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں، تمام سہولیات سے آراستہ ای روزگار مراکز میں 100 لوگوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشنز ہوں گے یعنی 10 لاکھ فری لانسرز اس سے مستفید ہوتے ہوئے سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔ نگران حکومت کے دور میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے یہ 4 ماہ کامیاب ترین رہے، ان سیکٹرز کے فروغ کے لیے 13 انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں