شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع ،سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا آغاز

شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع ،سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا آغاز

کراچی:سندھ حکومت نے شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے جاب پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد سندھ کے نوجوانوں کو سرکاری اور نجی شعبے میں نوکریوں کے لیے ایک آسان اور شفاف طریقہ فراہم کرنا ہے۔

اس جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شرجیل میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور اس پورٹل پر نہ صرف پڑھے لکھے بلکہ ہنر مند افراد بھی اپنی سی وی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ یہ پورٹل حکومت اور نجی شعبے کے اداروں کے لیے ایک پلیٹ فارم بنے گا، جہاں نوکریاں دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سے 4 گریڈ کی نوکریوں کے اشتہار بھی اس پر دیے جائیں گے، جب کہ 5 سے 15 گریڈ کی نوکریاں آئی بی اے کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ اس پورٹل پر رجسٹریشن کر کے اپنے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولی