سندھ کا 22 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سندھ کا 22 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
سورس: File

کراچی: سندھ کا بجٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ سندھ کا مالی سال 2023-24 کا مجموعی بجٹ تخمینہ تقریباً 2ہزار ارب  روپے رکھنے کی تجویز کی گئی۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں 78 ارب روپے کا اضافہ کر کے ترقیاتی بجٹ 332 ارب سے بڑھا  کر 60ارب روپے کردیا گیا۔

صوبی سندھ کے بجٹ میں صحت کے لیے 20 ارب، تعلیم کے لیے 34 ارب اور زراعت کے لیے 7 ارب رکھنے کی تجویز کی گئی۔ محکمہ صحت نے 7 ارب 8 کروڑ روپے کی لاگت سے 86 نئی سکیمیں بنانے کی سفارش کر دی۔

اس کے علاوہ بجٹ 2023-24 میں بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے 160 ارب روپے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا۔ بلدیاتی اداروں کی گرانٹ میں بھی 6 ارب روپے اضافے کی تجویز ہے۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 تا 20فیصد اضافہ کی توقع کی جا رہی جبکہ 12 ٹیچنگ ہسپتالوں اور 4 میڈیکل ایجوکیشن سکیموں کو شامل کرنے کی تجویز کی گئی۔

صوباٸی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ تجویزکی منظوردی جاٸے گی۔

واضح رہے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ 3بجے سندھ اسمبلی بجٹ پیش کرینگے۔

مصنف کے بارے میں